بیجنگ :فیلڈز میڈل یافتہ ریاضی دان میکسم کونٹسیوچ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رواں سال جولائی میں چین کے دو نوجوان ریاضی دانوں کا فیلڈز میڈل حاصل کرنا ان کے لیے کوئی حیران کن بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بے شمار غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ریاضی دان موجود ہیں اور اعلیٰ درجے کے اہلِ علم کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ فیلڈز میڈل کو ریاضی کی دنیا کا نوبیل انعام کہا جاتا ہے اور یہ بین الاقوامی ریاضی کے شعبے کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔میکسم کونٹسیوچ بین الاقوامی ریاضی کے تبادلوں میں ہمیشہ سرگرم رہے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ریاضی کے چینی حلقوں کے ساتھ قریبی روابط قائم ہیں اور وہ چین کی جامعات اور سائنسی تحقیقی اداروں میں مہمان محقق کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔چین میں ریاضی کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے چین میں ریاضی کے مجموعی معیار کو مسلسل مستحکم انداز میں بلند ہوتے دیکھا ہے۔ انہیں چین میں ریاضی کی تحقیق کے مستقبل کے امکانات پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔خصوصی انٹرویو کے دوران پروفیسر کونٹسیوچ نے اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے ریاضی کے شعبے کو حاصل ہونے والے مواقع اور درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی، جبکہ بنیادی سائنس اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے بارے میں اپنے خیالات بھی پیش کیے۔ ان کے مطابق چینی ریاضی دان عالمی سطح پر تیزی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جبکہ بنیادی سائنس کی ترقی کو چین کی جانب سے دی جانے والی اہمیت بھی غیر معمولی معنویت رکھتی ہے۔
Top News
عالمی خبریں
China, EU make progress in trade consultations
Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...
عالمی خبریں
چین کی بعض ممالک کی جانب سے نام نہاد ”اضافی پیداواری صلاحیت“ کو جواز بنا کر تحفظ پسندی اختیار کرنے کی مخالفت
بیجنگ :چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے ایک پریس...
عالمی خبریں
دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے شعبے میں قابلِ اطمینان پیش رفت ہوئی ہے، اہلیہ چینی صدر
بیجنگ :فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2026 یونیسکو پرائز...
عالمی خبریں
چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے متعلق پالیسی دستاویز جاری
بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اعلیٰ معیار کی پیداواری قوتوں کو...
عالمی خبریں
چینی وزارتِ خارجہ کا امریکہ پر سائبر سیکیورٹی کے معاملات میں دوہرا معیار ترک کرنے پر زور
بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان...
Local News
پا کستان
کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات...
پا کستان
اسلام آباد: مبینہ خود کشی کرنیوالی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع
اسلام آباد: پولیس نے تھانا رمناکے سیکٹرجی 10 میں...
پا کستان
مکہ معاہدے کا مقصد سعودیہ کا دفاع کرنا ہے اور دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد...
CPEC
بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار
اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...
پا کستان
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر...
پا کستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا...
پا کستان
کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی...
پا کستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے...



