کینیا کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبرن میراتھون جیت لی

کینیا کے دو مرتبہ اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبرن میراتھون جیت لی۔

ایلیوڈ کیپچوگےنے 2 گھنٹے، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبرن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

41 سالہ کیپچوگے کی میراتھون میں یہ 17ویں فتح ہے، ایلیوڈ کیپچوگے نے تین برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھون میں کامیابی حاصل کی، ایلیوڈ کیپچوگے نے آخری مرتبہ 2023 میں برلن میراتھون میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایلیوڈ کیپچوگے کا کہنا ہے میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے، اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں، عمر رسیدہ ایتھلیٹس اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں،  نوجوانوں کے ساتھ دوڑ کر خوشی ہوتی ہے۔

آسٹریلیا کے تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈ میں جیت لی، آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Top News

China, EU make progress in trade consultations

Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...

دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے شعبے میں قابلِ اطمینان پیش رفت ہوئی ہے، اہلیہ چینی صدر

بیجنگ :فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2026 یونیسکو پرائز...

چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے متعلق پالیسی دستاویز جاری

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اعلیٰ معیار کی پیداواری قوتوں کو...

Local News

بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار

اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...

Related Articles

Popular Categories