بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ہانگ چو میں منعقدہ پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو اب گلوبل ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کا اہم پیلٹ فارم بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اب معاشی و معاشرتی ترقی کے تمام شعبوں اور پورے عمل میں ضم ہورہی ہے اور پیداوار کے طریقہ کار، طرز زندگی اور معاشرتی حکمرانی کے طریقوں کو گہرائی سے تبدیل کررہی ہے۔”ڈیجیٹل ویو” میں عالمی تجارت کی ترقی کے حوالے سے چینی وزیراعظم نے کہا کہ اول، ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے بین الاقوامی معاشی و تجارتی ترقی کے نئے تغیرات اور نئے رجحانات کا جائزہ لیناہوگا۔ دوم، کھلے ذہن کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں عالمی تجارت کی بہتر ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ سوم، چین عملی اقدامات کے ذریعے عالمی ڈیجیٹل تجارت میں مزید خدمات سرانجام دے گا۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،کرغزستان کے وزیر اعظم عادل بیک قاسم مالئیف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا جب کہ اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارےکے ڈائریکٹر جنرل گئیرڈ مولر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ تقریباً 50 ممالک اور خطوں نیز متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 1200 سے زائد نمائندگان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ غیر ملکی رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو نے تمام ممالک کے لیے مشترکہ تعاون، مشترکہ ترقی اور مشترکہ نتائج سے مستفید ہونے کا ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے چین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے ثمرات بانٹ رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ مل کر ممالک کے درمیان موجود ڈیجیٹل فرق کو ختم کیا جائے گا اور ایک منصفانہ، بھلائی پر مبنی، محفوظ اور جامع عالمی ڈیجیٹل تجارتی نظام کی مشترکہ تعمیر کر کے عالمی پائیدار ترقی کو مسلسل نئی محرک قوت فراہم کی جائے گی۔افتتاحی تقریب سے پہلے چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تقریب میں شریک غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ نمائشی ہال کا معائنہ بھی کیا۔
Top News
عالمی خبریں
چینی صدر کا امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کے لئے زور
واشنگٹن :چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی...
عالمی خبریں
دونوں ممالک انسانی ترقی کو آگے بڑھانے کی تاریخی ذمہ داری رکھتے ہیں، صدر شی کا خطاب
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں...
عالمی خبریں
چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت کے آٹھویں دور پر چین کی وزارت تجارت کا بیان
24 سمتبر کو منعقدہ چین کی وزارت تجارت کی...
عالمی خبریں
قومی وقار اور مفادات پر قوم کو دھوکہ دینے والے ڈی پی پی حکام کو دونوں کناروں کے ہم وطنوں نے مسترد کر دیا...
24 ستمبر کی سہ پہر ، چینی وزارت دفاع...
عالمی خبریں
وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران چین بھر میں بین العلاقائی سفری ٹرپس کی تعداد 650 ملین تک پہنچنے کی توقع
24 ستمبر کو چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس...
Local News
پا کستان
پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا...
پا کستان
پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہو رہی ہے، طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی بند کریں: وزیر خارجہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان پر...
پا کستان
چینی وزیر خارجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ...
پا کستان
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری...
پا کستان
60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا
اسلام آباد: 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے...
پا کستان
اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...
پا کستان
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے...
پا کستان
عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر...



