کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس (Cascais) میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے 5 بچے بھی شریک ہوئے۔

رونالڈو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے ایک سال بعد ہوئی۔ جارجینا نے اس وقت اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں انگوٹھی نمایاں تھی۔

واضح ر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی، جب جارجینا اٹلی کے مشہور برانڈ گوچی کے ایک اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔

2017میں دونوں پہلی بار زیورخ میں ہونے والے فیفا فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے، جبکہ بعد میں رونالڈو نے جارجینا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔

رونالڈو اور جارجینا کے 5 بچے ہیں جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو (9 سال)، بیٹی الانا (8 سال)، بیٹی بیلا (4 سال) اور رونالڈو کا 16 سالہ بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں، جو رونالڈو کے سابقہ تعلق سے ہیں۔

رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپریل 2022 میں بیلا کے نومولود جڑواں بھائی اینجل کی وفات کا اعلان کیا تھا۔

Continue using AI Cursor?Keep it onTurn Off

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories