ہماری عزتِ نفس کا تماشا نہ بنائیں، کامیڈین اللہ رکھا مرحوم کی بیٹیوں کی سہیل احمد سے التجا

پاکستان کے نامور کامیڈین اللہ رکھا پیپسی مرحوم کی صاحبزادیوں نے سینئر اداکار سہیل احمد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عزت نفس کا تماشہ مت بنائیں۔

 اللہ رکھا پیپسی کی صاحبزادیوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان کی چھوٹی بیٹی نے کہا کہ  جب میں بہت چھوٹی تھی تو والد صاحب نے سہیل احمد صاحب سے ہمارا تعارف کروایا تھا اور کہا تھا کہ یہ میری سب سے چھوٹی بیٹی ہے، وہ ہمارے انکل ہیں اور باپ کے برابر ہیں، ہم ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں سوشل میڈیا پر بےعزت نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا نام خراب نہیں کریں، میرے باپ کی ایک عزت تھی اس پر اللہ کا شکر ہے لیکن برائے مہربانی ہمیں میڈیا کے سامنے ذلیل نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میرے والد حیات تھے اس وقت بھی انہیں سکون نہیں تھا اور اب وہ دنیا سے جا چکے ہیں تو اب تو انہیں سکون لینے دیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے مرحرم کامیڈین اللہ رکھا کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے۔

اللہ رکھی پیپسی کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے سہیل احمد نے کہا تھا کہ انہیں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، وہ بیٹی کی طلاق کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔

یاد رہے اللہ رکھی پیپسی کا انتقال گزشتہ ماہ کی 6 تاریخ کو دوران شوٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories