چین کا شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن اتوار کے روز روانہ کر نے کا اعلان

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں چین کے شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن سے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

ہفتہ کے روزترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شین زو۔23 انسان بردار خلائی جہاز کو بیجنگ وقت کے مطابق 24 مئی کی رات 11 بج کر 8 منٹ پر خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال چین کے خلائی دن کے موقع پر دو پاکستانی خلا باز چین کے خلانورد تحقیقی و تربیتی مرکز میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ مشن ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایک پاکستانی خلا باز ”پے لوڈ اسپیشلسٹ“ کے طور پر مختصر مدت کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ اس وقت وہ طے شدہ تربیتی پروگرام کے تحت بنیادی تربیت اور خلائی پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت حاصل کر رہا ہے۔تربیت میں خاص طور پر عملی آپریشنل صلاحیتوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی خلا باز کو خلائی مشن کی کامیاب تکمیل کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے، جبکہ اس سلسلے میں تمام امور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

چینی زبان کی تربیت سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں باقاعدہ چینی زبان کی کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ خلا باز بنیادی چینی زبان اور خلائی مشن کے دوران استعمال ہونے والے ضروری کمانڈ الفاظ سے واقف ہو سکیں۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories