“نیشنل انٹیلی جنس بیورو” کا قیام ، جاپان کا ارادہ کیاہے؟

 جاپانی عسکری جارحیت کا شکار ہونے والے ممالک کے لئے ” 731″ بےشمار جنگی جرائم کی نمائندگی کرتا ہے۔ 31 جولائی کو، دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 81 سال بعد، جاپانی حکومت نے باضابطہ طور پر “نیشنل انٹیلی جنس بیورو”  قائم  کیا اور پہلی “نیشنل  انٹیلی جنس کانفرنس” بلائی، جس کی صدارت جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے سلامتی اور دفاع کی آڑ میں اپنی انٹیلی جنس صلاحیتوں کو مربوط اور مضبوط کرنے اور جنگ کے وقت کے انٹیلی جنس سینٹرلائزیشن کے ڈھانچے کو نقل کرنے کا مقصد   اپنی   عسکریت  پسندی اور جنگی   تیاریوں کو فروغ دینا ہے، جوعلاقائی امن و استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ 1911 میں جاپان نے خصوصی اعلیٰ پولیس قائم کرکے ملک  میں  ترقی پسندوں اور جنگ مخالف  گروہوں  کو بے دردی سے دبایا جبکہ بیرون ملک جارحیت اور توسیع کو فروغ دیا۔ 1940 میں، جاپان نے کیبنٹ انٹیلی جنس بیورو کے قیام کے لیے اپنے فوجی اور سیاسی انٹیلی جنس وسائل کو مربوط کیا، جس سے چین پر مکمل جارحیت اور بحرالکاہل کی جنگ کے لئے مدد فراہم  ہوئی ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد، جاپان کی جنگ کے  دوران  کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ختم کر دیا گیا تھا، لیکن عسکریت پسندی کا  مکمل محسابہ نہیں کیا  گیا ۔حال ہی میں  قائم کردہ “نیشنل انٹیلی جنس بیورو” کا   نہ صرف کردار واضح نہیں ہے  بلکہ جاپانی حکومت نے ایک آزاد تیسرے فریق کی نگرانی کا چینل قائم کرنے سے انکاربھی کردیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ غیر پابند انٹیلی جنس طاقت آسانی سے دائیں بازو کے سیاست دانوں کے لیے سیاسی  جوڑ توڑ کا آلہ بن سکتی ہے۔ اس اقدام کو حالیہ دنوں میں جاپانی رائے عامہ کی جانب سے  بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مسلسل 14 سالوں سے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے سے لے کر “صرف دفاع” کے اصول کو ترک کرنے، مقامی طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ترقی و تیاری کو تیز کرنے، اور ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندیوں میں جامع نرمی اور “تین غیر جوہری اصولوں” کے خاتمے   کی  کھلے عام کوشش  تک، جاپان  پرامن آئین کی  اپنی پابندیوں سے نکلنے  میں مصروف ہے۔ موجودہ جاپانی حکومت  بتدریج اور منظم   انداز   میں دوسری عالمی    جنگ کے بعد کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو انتہائی چوکنا رہنا چاہیے۔ عسکریت پسندی کو بحال کرنے یا امن کی لکیر کو عبور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories