مجھے اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں: عاطف اسلم

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہےکہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی خوشگوار یادوں پر نظر ڈالی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک’ (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories