کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: سنی دیول

بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے کہا ہےکہ کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا۔

آج کل سنی دیول اپنی فلم ‘بٹوارہ (1947)’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور یہ فلم گزشتہ روز ہی بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔

اپنی فلم کی تشہیر کیلئے اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو  دیا جس میں انہوں نے اپنی فلم سمیت  پاکستان میں کرتارپور راہداری کے دورے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان گئے ہیں جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ نہیں میں کبھی پاکستان نہیں گیا البتہ ایک بار موقع ضرور ملا جب  کرتارپور راہداری کھولی گئی تھی چونکہ وہ میرے انتخابی حلقے میں تھا، اس لیے مجھے کرتارپور جانے والے وفد کا حصہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘ایسی فلمیں نہ بنائیں جو پاکستان مخالف ہوں کیونکہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں،جس پر میرا جواب یہ ہی تھا کہ میں صرف ایک کردار ادا کرتا ہوں‘۔

سنی دیول نے مزید کہا کہ ’کون ہے جو اپنے ملک سے محبت نہیں کرتا، جو برے لوگ ہیں انہیں ختم کرنا چاہیے معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے‘۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories