ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے منتخب قومی کرکٹرز تاحال بورڈ کے این او سی کے منتظر

ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے منتخب قومی کرکٹرز تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے این او سی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملے جس کے باعث کرکٹرز پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کی جانب سے قومی کرکٹرز سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور انہیں جلد این او سی حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔

لیگ میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی شامل ہیں جب کہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید اور سلمان ارشاد بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ خوشدل شاہ اور حیدر علی بھی ابو ظبی ٹی ٹین لیگ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

 ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی اور اگر مقررہ وقت تک پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ ہوئے تو ٹیمیں ان کے متبادل کھلاڑیوں کو شامل کرلیں گی۔

Top News

China and Pakistan are set to make history in space cooperation

Beijing (CGTN): China has confirmed that a Pakistani astronaut...

COP31 in Türkiye: Can the world turn climate pledges into action?

Beijing (CGTN): The 31st session of the Conference of...

Report highlights China’s role in sustaining peace, stability in South China Sea

Beijing (CGTN): A report released on Saturday highlighted China's...

Local News

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ...

Related Articles

Popular Categories