اسرائیل کے ای ون آبادکاری منصوبے کی فرانس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے مخالفت

مقامی وقت کے مطابق 20 اگست کو فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، نیدرلینڈز اور برطانیہ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا  جس میں اسرائیلی حکومت کے دریائے اردن کے مغربی کنارے  پر “ای ون”  آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کے فیصلے کو “نا قابل قبول” قرار دیا گیا ہے۔ ان چھ ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ منصوبہ فوری طور پر واپس لے اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع روکے ۔مذکورہ چھ ممالک کے رہنماؤں نے کمپنیوں سے  بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبے کے  تعمیراتی ٹینڈر میں حصہ نہ لیں۔

اسی روز مصر کی وزارت خارجہ اور بیلجیم کے وزیر خارجہ  نے بھی بیانات جاری کیے جن میں اسرائیل کی جانب سے “ای ون” آبادکاری   منصوبے  کی مذمت کی گئی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ،مقامی وقت کے مطابق 20 اگست  کو  مصر، قطر اور ترکیہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا،جس  میں اسرائیل کی غزہ پٹی میں کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی جن میں فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت عام شہری ہلاک  اور  زخمی ہوئے  ہیں۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

چاؤ لہ جی کی السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories