چاؤ لہ جی کی السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے 20 اگست کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر ارنیسٹو کاسترو سے ملاقات کی ۔

چاؤ لہ جی نے کہا کہ 21اگست کو  چین اور السلواڈور کے سفارتی تعلقات  کے قیام کی  آٹھویں سالگرہ ہے ۔ دونوں فریقوں کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے والا  دوست  ملک بننا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چین السلواڈور کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے اور  امور تائیوان اور  انسانی حقوق کے معاملات میں چینی موقف کی حمایت کی  قدر کرتا ہے ۔ چین السلواڈور کے ساتھ باہمی احترام، مساوات، فائدہ مند تعاون اور داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مختلف حجم اور مختلف حالات رکھنے والے ممالک کے دوستانہ تعاون کا  ایک ماڈل بنانے کے لیے تیار ہے۔ چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین السلواڈور کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ دونوں فریقوں کو  چاہیے  کہ وہ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کریں ، مشترکہ مفادات کا تحفظ  کریں ، حقیقی کثیر الجہتی نظام پر قائم  رہیں ، بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ  کریں اور بنی نو انسان کے ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کو مزید  آگے بڑھائیں ۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories