اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان میں منعقد ہوا، جس میں اپیک کی 16 رکن معیشتوں، بین الاقوامی تنظیموں، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء  نے  اتفاق کیا کہ ایشیا پیسیفک کی معیشتوں کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے رکاوٹوں کو مزید دور کرنا چاہیے  ، توانائی کے تحفظ اور سبز منتقلی کے درمیان بہتر توازن قائم کرنا چاہیے، اہم بنیادی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق و جدت کو مضبوط بنانا چاہیےا ور  توانائی کی  علاقائی مارکیٹ  کے باہمی ربط کو فروغ دینا چاہیے جس سے  ایک کھلے اور مضبوط ایشیا پیسیفک  توانائی  کے تحفظ کے نظام کی بنیاد مستحکم  کی جا  سکے گی ۔

فورم میں” چین-اپیک   توانائی تعاون کے  نئے   سفر کا آغاز : توانائی کے  تعاون کے ذریعے ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کا فروغ “کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق،  1991 میں  اپیک  میں شمولیت  کے بعد سے  چین نے مسلسل مختلف رکن معیشتوں کی توانائی کی ترقی کی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ  تعاون روایتی توانائی اور  نئی توانائی  سمیت متعدد شعبوں تک پھیل چکا ہے، جبکہ سرمایہ کاری، تجارت اور انفراسٹرکچر پر مشتمل پوری صنعتی چین کا احاطہ کرتا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے چین نے خطے میں توانائی کے مشترکہ تحفظ اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق  ،رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں، چین اور اپیک کی دیگر  معیشتوں کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم  18.03 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ  ہے۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

چاؤ لہ جی کی السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories