ایک انسان سے محبت کی، سامنے والا کم ظرف ہوتو چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، مومنہ کی پرانی ویڈیو وائرل

اداکارہ مومنہ اقبال کی محبت میں ناکامی سے متعلق پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد مجھ میں بہت طاقت آئی، والدکے بعد جتنا مجھ سے ہوسکتا ہے اپنی فیملی کیلئے کرتی ہوں لیکن رہی بات محبتوں کی تو نہ تو میرے پاس اب جگہ ہے اورنہ ہی میرے پاس وقت ہے۔

مومنہ اقبال نے یہ بھی کہا کہ اگر محبت کی بات کی جائے تو میں نے ایک ہی انسان سے محبت کی اور بہت محبت کی، لیکن اگر سامنے والا کم ظرف اور گھٹیا ہو تو وہاں چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، آپ کسی کیلئے محبت نہیں نکال سکتے لیکن اس سے کنارہ کرلیتے ہیں کہ تم اللہ کے حوالے اور میں بھی اللہ کے حوالے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے محبت نہیں ہوسکتی، میں اپنے لوگوں کے ساتھ خوش ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے دنیا میں آدمی نام کی چیز ہی نہیں ہے۔

واضح رہے  حال ہی میں اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پر اسٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے اُنہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories