چینی صدر کا صوبہ شانشی میں گیس دھماکے کے باعث جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدرِ شی جن پھنگ نے صوبہ شانشی کے ضلع چھن یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے بعد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ”لیو شن یو“ کوئلہ کان کے زیرِ زمین حصے میں گیس دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جائے، سائنسی بنیادوں پر تلاش اور امدادی کارروائیاں منظم کی جائیں اور بعد از حادثہ امور کو مناسب انداز میں نمٹایا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق ذمہ داروں کا سخت احتساب کیا جائے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف علاقوں اور اداروں کو اس حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے خطرات اور حفاظتی خامیوں کی جامع جانچ اور اصلاح کرنی چاہیے تاکہ بڑے اور سنگین حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سیلابی سیزن بھی درپیش ہے، لہٰذا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کاموں کو مضبوط کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اُدھر سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیرِ اعظم چانگ گو چھنگ متعلقہ اداروں کے حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ روانہ ہو گئے ہیں تاکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کر سکیں۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories