تاکائچی کابینہ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی

 جاپان کے روزنامہ “مائنیچی شمبن” نے 18 اگست کو رپورٹ کیا کہ اس کی جانب سے جولائی میں کرائے گئے ملک گیر رائے عامہ  کے مطابق حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد پوائنٹس کم ہو کر 23 فیصد رہ گئی ہے ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں تاکائچی کابینہ کے قیام کے بعد سے یہ  شرح حمایت اپنی کم  ترین سطح پر  ہے۔

 اس کے علاوہ، “کیوڈو نیوز” نے 19 اگست کو رپورٹ کیا کہ متعدد جاپانی ذرائع ابلاغ کے سروے سے تاکائچی کابینہ کی مقبولیت میں واضح کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ جاپانی میڈیا کے تجزیے کے مطابق اس کی بنیادی وجہ وزیر اعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے حالیہ عرصے میں معاشی و عوامی فلاحی  پالیسیوں، عسکری  توسیع اور آئینی ترمیم سے متعلق کیے گئے متنازع اقدامات ہیں۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں سانائے تاکائچی کی حکومت  کے قیام سے اب تک جاپان کے کم از کم 36 پریفیکچرز کی 128 مقامی اسمبلیاں قومی پارلیمان کو تجاویز پیش کر چکی ہیں، جن میں حکومت سے “تین غیر جوہری اصولوں” پر قائم رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 حال ہی میں جاپانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ مالی سال 2027 کے لئے جاپان کے دفاعی اخراجات کا مجموعی بجٹ 10 ٹریلین ین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 19 اگست کو جاپانی عوام نے قومی پارلیمان کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تاکائچی حکومت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کی مخالفت کی۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories