واشنگٹن :جی 20 گروپ کے وزرائے تجارت کی کانفرنس امریکی شہر ملواکی میں منعقد ہوئی، جس میں جی 20 کے ارکان اور مہمان ملک پولینڈ کے وزرائے تجارت اور متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام فریقوں نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت، حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت سے نمٹنا، جبری مشقت کے خاتمے اور سب سے زیادہ مراعات یافتہ قوم کے اصول میں ترمیم سمیت دیگر امور شامل تھے۔ کانفرنس میں خوراک سے متعلق امور پر اعلامیے پر اتفاق ہوا، جبکہ دیگر امور پر کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی نمائندے لی چھنگ گانگ نے کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔لی چھنگ گانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ جی 20 گروپ کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی روشنی میں معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں عالمی اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور گلوبل گورننس کو بہتر بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یک طرفہ پسندی سے نمٹنے کے لیے چین جی 20 کے ارکان سے مطالبہ کرتا ہے کہ کثیرالجہتی پسندی پر عمل پیرا ہوں، عالمی تجارتی تنظیم کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں، سب سے زیادہ مراعات یافتہ قوم کے اصول کا تحفظ اور اسے مضبوط بنائیں اور عالمی تجارت کے لیے استحکام اور سازگار ماحول فراہم کریں۔ لی چھنگ گانگ نے مزید کہا کہ جی 20 کو اجتماعی اقدامات کے ذریعے کھلے پن کے نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، پائیدار ترقی کے ذریعے عالمی تقسیم کو کم کرنا چاہیے اور ڈیجیٹل اور سمارٹ تعاون کے ذریعے ترقی کی نئی توانائی کو جاری رکھنا چاہیے۔کانفرنس کے دوران لی چھنگ گانگ نے امریکہ، یورپی یونین، سعودی عرب، روس، برازیل، کینیڈا، میکسیکو، ارجنٹینا،آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور پولینڈ سمیت مختلف وفود کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور مختصر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
Top News
عالمی خبریں
چینی سائنسدان نیپال میں سرحد پار شدید آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیق کریں گے
بیجنگ :چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز (بیجنگ) کی قیادت...
عالمی خبریں
سنکیانگ میں اسٹاربکس کے نئے اسٹورز پر امریکی ادارے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق خصوصی...
عالمی خبریں
شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر...
پا کستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے...
Local News
پا کستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا...
پا کستان
کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی...
پا کستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے...
پا کستان
عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں : رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے...
CPEC
Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...
پا کستان
سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی...
پا کستان
فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...
پا کستان
این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب
این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ...



