حکومت “کمفرٹ ویمن” کی متاثرہ خواتین کی عزت و وقار کی بحالی کو یقینی بنائے گی،جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ

 دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں جبری جنسی غلام بننے والی ” کمفرٹ ویمن کی یاد میں چودہ اگست کو عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسی روز جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے حکومت کی جانب سے منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ “آج بھی تاریخ کا انکار کرنے اور متاثرہ خواتین کی عزت و وقار کو ٹھیس پہنچانے والے غیر انسانی اقدامات جاری ہیں”، اور جنوبی کوریا کی حکومت ” ہر متاثرہ خاتون کی عزت و وقار کو مکمل طور پر بحال کرنے کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھائے گی”۔

اپنے پیغام میں لی جے میونگ نے کہا کہ “حقیقت کو یاد رکھنا، متاثرہ خواتین کے وقار کی حفاظت کرنا، اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر جہاں یہ المیہ دوبارہ نہ دہرایا جائے سب سے بڑا خراج تحسین ہے جو آج کے انسان انہیں پیش کر سکتے ہیں”۔

Top News

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب

14اگست 2026 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اناسیویں   یومِ...

Related Articles

Popular Categories