حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا

حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کے لیے  پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا۔

حیدرآباد کے تاریخی نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے زیرانتظام کرنے کے معاہدے کی تقریب نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔

 کنٹرول پی سی بی کے پاس ہوگا جب کہ اسٹیڈیم کی ملکیت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہی کی رہے گی، تمام تجارتی حقوق بشمول ٹکٹنگ اسپانسرشپ، اشتہارات، نشریاتی حقوق اور پارکنگ پی سی بی کے پاس ہوں گے

مالی شرائط کے مطابق پی سی بی کارپوریشن کو ماہانہ 10 ہزار روپے کرایہ ادا کرے گا جو ہر سال کے آغاز پر یا اس سے پہلے پیشگی دیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹکٹ والے ہرکرکٹ میچ کی گیٹ رسیدوں سے حاصل ہونے والی پی سی بی کی آمدنی کے خالص منافع کا 20 فیصد کارپوریشن کو ملےگا۔

معاہدے میں بتایا گیا ہے کہ  پی سی بی اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گا جس میں پچ اور آؤٹ فیلڈ، فلڈ لائٹس، ڈریسنگ رومز، تماشائیوں کے اسٹینڈز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور پارکنگ شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی دیکھ بھال اور انشورنس کی ذمہ داری بھی بورڈ کی ہوگی، معاہدے کی رو سے بورڈ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی، فرسٹ کلاس اور پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرسکے گا اور حیدرآباد میں اہم میچز لانے کے لیے معقول کوششیں کرے گا جب کہ بورڈ اسٹیڈیم یا اس کا کوئی حصہ فرنچائز یا فریقِ ثالث کو ذیلی لائسنس پر بھی دے سکے گا۔

Top News

آسیان پلس تھری معیشتوں کی مضبوط لچک برقرار، رپورٹ

بیجنگ :آسیان پلس تھری ( چین، جاپان، جنوبی کوریا)...

برطانوی صارفین کو چینی گاڑیاں پسند ہیں، برطانوی میڈیا

بیجنگ : برطانیہ کی سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ...

چین کے صحرائی آئل فیلڈ سے انتہائی گہرائی میں تیل و گیس کی پیداوار 26 ملین ٹن سے متجاوز

بیجنگ :چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے...

چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ

بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ستمبر...

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت سے موصولہ اطلاعات...

Local News

Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister

Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...

Related Articles

Popular Categories