بیجنگ : چین کی وزارت تجارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، قومی دن کی تعطیلات کا نصف سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ملک بھر میں صارفی مارکیٹ مستحکم اور منظم رہی، جبکہ روزمرہ ضروری اشیاء کی فراہمی وافر اور قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔چینی وزارت تجارت کے کاروباری بگ ڈیٹا کے مطابق، قومی دن کی تعطیلات کے پہلے تین دنوں میں وزارتِ تجارت کی کلیدی نگرانی میں شامل 78 کاروباری علاقوں میں آنے والے افراد کی تعداد اور کاروباری حجم میں بالترتیب 3.4 فیصد اور 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔صارفی اشیاء کی پرانی کے بدلے نئی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا، جس سے 34 لاکھ 83 ہزار افراد مستفید ہوئے۔ ان میں پرانی گاڑیوں کے بدلے نئی گاڑیاں خریدنے کی اسکیم کے تحت 46 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں، جس سے 7.45 ارب یوآن کی نئی گاڑیوں کی فروخت کو فروغ ملا۔ پرانے گھریلو برقی آلات کے بدلے نئے آلات خریدنے کی اسکیم کے تحت 15 لاکھ 11 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جس سے 6.5 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا۔ اسی طرح ڈیجیٹل اور سمارٹ مصنوعات کی خریداری کے تحت 17 لاکھ 9 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جس سے 4.9 ارب یوآن کی فروخت کو تحریک ملی۔ ملک بھر میں روزمرہ ضروری اشیاء کی مارکیٹ میں فراہمی وافر رہی اور قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔
Top News
عالمی خبریں
آسیان پلس تھری معیشتوں کی مضبوط لچک برقرار، رپورٹ
بیجنگ :آسیان پلس تھری ( چین، جاپان، جنوبی کوریا)...
عالمی خبریں
برطانوی صارفین کو چینی گاڑیاں پسند ہیں، برطانوی میڈیا
بیجنگ : برطانیہ کی سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ...
عالمی خبریں
چین کے صحرائی آئل فیلڈ سے انتہائی گہرائی میں تیل و گیس کی پیداوار 26 ملین ٹن سے متجاوز
بیجنگ :چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے...
عالمی خبریں
چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ستمبر...
Local News
پا کستان
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر...
پا کستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا...
پا کستان
کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی...
پا کستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے...
پا کستان
عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں : رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے...
CPEC
Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...
پا کستان
سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی...
پا کستان
فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...
Related Articles
Previous article



