بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ستمبر کے چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس کا اجراء کیا۔ انڈیکس کے مطابق، روایتی پیداواری اور تعمیراتی سیزن کی آمد، بڑے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور مینوفیکچرنگ پیداوار اور مارکیٹ کی طلب میں مسلسل بہتری کے باعث بلک کموڈیٹیز مارکیٹ میں سرگرمیاں مزید بڑھی، جس سے چوتھی سہ ماہی میں معیشت کی مستحکم کارکردگی کے لیے اچھی بنیاد فراہم ہوئی۔ ستمبر میں چین کا بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس 137.6 پوائنٹس رہا، جو ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 22.9 فیصد زیادہ ہے۔ شعبہ وار جائزے کے مطابق، بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، بعض مصنوعات کی محدود فراہمی اور پیداواری لاگت میں اضافے جیسے عوامل کے باعث توانائی اور کیمیائی صنعت کے اشاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جو ماہانہ بنیاد پر بالترتیب 14.8 فیصد اور 13.7 فیصد بڑھے۔ روایتی پیداواری اور تعمیراتی سیزن کے آغاز ہی سے، صنعتی تبدیلی و اپ گریڈیشن میں تیزی اور مینوفیکچرنگ و تعمیراتی شعبوں کی طلب میں بہتری کے ساتھ غیر آہنی دھاتوں، آہنی دھاتوں اور معدنیات کے اشاریوں میں بھی ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں نمایاں اضافہ ایک جانب روایتی پیداواری سیزن کی آمد اور ملکی و غیر ملکی مارکیٹوں میں طلب کی بہتری کا نتیجہ ہے، جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بعض اشیاء کی محدود فراہمی کے باعث پیدا ہونے والے لاگت کے دباؤ نے بھی اس اضافے میں کردار ادا کیا۔
Top News
عالمی خبریں
آسیان پلس تھری معیشتوں کی مضبوط لچک برقرار، رپورٹ
بیجنگ :آسیان پلس تھری ( چین، جاپان، جنوبی کوریا)...
عالمی خبریں
برطانوی صارفین کو چینی گاڑیاں پسند ہیں، برطانوی میڈیا
بیجنگ : برطانیہ کی سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ...
عالمی خبریں
چین کے صحرائی آئل فیلڈ سے انتہائی گہرائی میں تیل و گیس کی پیداوار 26 ملین ٹن سے متجاوز
بیجنگ :چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے...
عالمی خبریں
چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت سے موصولہ اطلاعات...
Local News
پا کستان
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر...
پا کستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا...
پا کستان
کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی...
پا کستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے...
پا کستان
عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں : رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے...
CPEC
Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...
پا کستان
سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی...
پا کستان
فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...



