بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارت نے سرکریک میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکےکشتی قبضے میں لے لی۔

 فشرفوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد تھیمور کے مطابق4 ماہی گیر عبد القادر تھیمور، محمد موسیٰ، اصغر تھیمور  اور احسان گہرے سمندر میں مچھلی اور جھینگے کے شکار کے لیےگئے تھے، جہاں بھارتی سکیورٹی فورس نے چاروں پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

وائس چیئرمین فشر فوک فورم کے مطابق چاروں ماہی گیروں کا تعلق سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔

فشر فوک فورم نے مطالبہ کیا ہےکہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور قانونی حیثیت سے متعلق فوری معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے انسانی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Top News

Iran prepares for possible renewed conflict as Mideast tensions continue

Beijing (CGTN): In an interview published on Thursday, Iran's...

Russia and Ukraine agree to resume peace talks next month amid ongoing strikes

Beijing (CGTN): Russian President Vladimir Putin has agreed to...

Qatar says US-Iran talks continue as Tehran prepares for potential ‘fourth war’

Beijing (CGTN): Diplomatic contacts and exchanges of messages between...

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Local News

پشاورکے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفرکی تاریخ بڑھادی گئی

پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر ...

Related Articles

Popular Categories