چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج ، بحیرہ احمر اور افریقہ کے علاقوں کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ مختلف تجاویز اور افریقہ کے ہنگامی مسائل کے حل میں تمام فریقوں کی تعمیری شرکت کے چار اصولوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے چین متعلقہ خصوصی نمائندوں کو مشرق وسطی ،خلیج، بحیرہ احمر اور قرن افریقہ کے ممالک کے دورے کے لیے روانہ کرے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کے مشرق وسطیٰ کے مسائل کے خصوصی نمائندے نومبر کے اوائل یا وسط میں ایران، عمان اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ چینی حکومت کے افریقی امور کے خصوصی نمائندے نومبر کے اوائل اور وسط میں ایتھوپیا، جبوتی، اور مصر کا دورہ کریں گے جبکہ چینی وزارت خارجہ کے قرن افریقہ کے خصوصی ایلچی نومبر کے اوائل میں اریتریا کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی ایلچی اور خصوصی نمائندوں کے بیک وقت ان دوروں کا مقصد فریقوں کے مابین مصالحت اور مذاکرات کا فروغ ، صورتحال کی بہتری اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories