چینی صدر کے خصوصی ایلچی گاؤ ژی دان کی چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بیجنگ (نیوز ڈیسک) جمہوریہ سینیگال کی حکومت کی دعوت پرچینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اورچین کے قومی محکمہ کھیل کے سربراہ گاؤ ژی دان نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اسی صبح، گاؤ ژی دان نے ڈاکار میں سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی فائی سے ملاقات کی۔

گاؤ ژی دان نے کہا کہ چین سینیگال کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور امن، اتحاد اور جامعیت کو فروغ دینے میں اولمپک تحریک کے منفرد کردار کو فعال طور پربروئے کار لاتے ہوئے نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔

فائی نے چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سینیگال کےلئے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ سینیگال ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی اور یوتھ اولمپک گیمز 2026 کی میزبانی کے لیے صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت کی جانب سے طویل مدتی حمایت کا شکرگزار ہے۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories