چین اور مصر کے تعلقات باہمی یکجہتی کا نمونہ بن چکے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مصر عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا عرب اور افریقی ملک ہے۔

گزشتہ 70 سالوں کے دوران چین اور مصر کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور یکجہتی کا نمونہ بن چکے ہیں، جبکہ چین-عرب اور چین-افریقہ اجتماعی تعاون کے لیے بھی ایک نمونہ سمجھے جاتے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور مصر کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر السیسی کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کو ایک نیا نقطہ آغاز بنانے، روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے اور عالمی اور علاقائی امن و ترقی کے حوالے سے مزید تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدر السیسی نے کہا کہ مصر اور چین ہر تاریخی مرحلے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں، مشترکہ طور پر ایک زیادہ مستحکم اور فعال کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی جائے جو عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے، اور تمام ممالک کو جامع ترقی کے ثمرات بانٹنے اور مشترکہ طور پر امن و سلامتی حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے۔ اسی دن چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اپنے مصری ہم منصب مصطفی مدبولی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories