چین کا جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی منصوبے شروع کر نے کا اعلان

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں، وزارتِ تجارت کے محکمہ ایشیا کے ڈائریکٹر وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین کےجنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے ساتھ کئی میکانزم قائم ہیں، جن میں دوطرفہ مشترکہ تجارتی اور اقتصادی کمیٹی کے 7 میکانزم، سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوہرے محصولات سے بچاؤ کے 5 معاہدے، ہموار تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون اور ای کامرس تعاون کے 4 میکانزم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2 ممالک کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں، چین جنوبی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط کر کے ”چھوٹے مگر خوبصورت“ مزید منصوبے نافذ کرے گا تاکہ عوام کو زیادہ فوائد حاصل ہوں ، اور چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس پریس کانفرنس میں، چین کے صوبہ یون نان کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ دسویں چائنا-ساؤتھ ایشیا ایکسپو نئے شعبوں اور نئے مواقعوں پر توجہ مرکوز کرے گی، اور نمائش کے انتظامات میں مسلسل جدت پیدا کی جائے گی۔ اب تک، 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے درخواست دی ہے، اور 1000 سے زائد پیشہ ور خریداروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories