چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شو کی جی 20 وزرائے خارجہ کےاجلاس میں شرکت

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شو نے امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں منعقدہ جی 20  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ما زاؤ شو نے نشاندہی کی کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی منظرنامہ شدید تناؤ کا شکار ہے، جبکہ ترقیاتی ایجنڈا نمایاں طور پر پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے ”گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو“ پیش کیا،جو مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے وژن کی وکالت کرتا ہےاور اس اقدام نے بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ما زاؤ شو نے اس بات پر زور دیا کہ جی 20 کو علاقائی کشیدہ مقامات پر تناؤ کم کرنے میں مدد دے کر اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی کوشش کر کی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے جی 20 میں تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے جی 20 کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور ان کے بلا تعطل کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ ما زاؤ شو نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یوکرین کے بحران جیسے مسائل پر بھی چین کا موقف بیان کیا۔

یہ اجلاس 2026 کے جی 20 کے روٹیٹری چیئر مین ملک ،امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی زیرصدارت ہوا ، لیکن اہم عالمی جغرافیائی اور اقتصادی سیکیورٹی کے مسائل پر کوئی اتفاق نہیں ہو پایا۔ ٹرمپ حکومت نے اس وزارتی اجلاس میں جی 20 کے ممبر اور پچھلے سال کے روٹیٹری چیئر مین ملک جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کیا، جس کی وجہ سے اجلاس میں بھی اختلافات پیدا ہوئے۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories