چین کے” نئے تین نمایاں شعبے” عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ سی جی ٹی این سروے

مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور اختراعی ادویات  چین کی برآمدات کے”  نئے تین نمایاں شعبے”  ہیں۔  چائنا میڈیا گروپ کے  سی جی ٹی این  کی جانب   سے دنیا بھر کے صارفین کے لیے  کیے گئے  ایک سروے  میں   93.1 فیصد  جواب دہندگان نے کہا کہ ‘نئے تین نمایاں شعبوں’ کی مقبولیت اس بات کی عکاسی  ہے کہ چینی مصنوعات اب بین الاقوامی مارکیٹ میں اصل ٹیکنالوجی،انٹیلیجنٹ  سسٹم  اور حل فراہم کر رہی ہیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2026 کی پہلی ششماہی میں چین کی  صنعتی روبوٹکس برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.6 فیصد اضافہ ہوا؛  اٹیلیجنٹ  بائیونک روبوٹس کی برآمدات دس ہزار  یونٹس سے زیادہ  رہیں  اور  ان کی رسائی   90 سے زیادہ ممالک اور علاقوں تک پہنچی ۔  چین کی اختراعی ادویات کی  بیرونی لائسنس ٹرانزیکشنز کا کل حجم تقریباً110 ارب امریکی ڈالر ہے۔ سروے میں 87.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ” نئے تین نمایاں شعبے” چین کی مضبوط مینوفیکچرنگ کی  صلاحیت کو ایک بار پھر  ظاہر کرتے ہیں؛ 83.8 فیصد  افراد نے  کہا کہ چینی مینوفیکچرنگ تیزی سے ماحول دوست اور ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہو رہی ہے ۔ 91.3 فیصد افراد نے کہا کہ چینی مینوفیکچرنگ  میں  اب مسابقت کا   فائدہ صرف پیمانے کا نہیں بلکہ معیار، ٹیکنالوجی، برانڈ اور سروس کے مجموعی فائدے میں منتقل ہو گیا ہے۔ 89.5 فیصدجواب دہندگان نے کہا کہ چین کے”  نئے تین نمایاں شعبے”  عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ سروے  سی جی ٹی این  کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر شائع ہوا اور 24 گھنٹوں کے  دوران   3339  افراد نے  اس سروے میں حصہ لیتے ہوئے اپنی رائے  کا اظہار کیا ۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories