آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے تحت 4 اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہو رہی ہے جبکہ 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ حلقے یوں بھی توجہ کامرکز ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اورسابق وزرائے اعظم سردار عتیق اورسردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چاروں حلقوں میں سکیورٹی کے انتطامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلزپارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہوسکی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories