چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں 180 سے زائد اختراعی مصنوعات و خدمات پیش کی جائیں گی

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 یعنی CIFTIS   کے آغاز میں  ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ فیئر   کے مستقل مقام، بیجنگ کے  شوگانگ پارک میں نمائشوں کے انعقاد، انتظامات اور خدمات کی فراہمی سے متعلق متعدد تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہیں۔اس سال کے فیئر میں 80 سے زائد کمپنیاں اور ادارے 180 سے زائد نئی اور اختراعی مصنوعات و خدمات متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ پہلی مرتبہ “بیرونِ ملک کاروبار کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں” کے لیے ایک خصوصی نمائشی زون بھی قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے  فئیر کی بین الاقوامی، پیشہ ورانہ اور مارکیٹ پر مبنی نوعیت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

اب تک برطانیہ، ڈنمارک، برازیل، آسٹریلیا، ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن اور اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت سمیت تقریباً 70 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے  اس  فئیر  میں  حصہ لینے کی  تصدیق  کی ہے ۔اس سال ناروے بطور اعزازی ملک اور چین کا  گوانگشی زوانگ خوداختیارعلاقہ بطور اعزازی صوبہ بالترتیب قومی پویلین اور خصوصی موضوعاتی نمائشیں  منعقد کریں گے۔فئیر  کے نو بڑے موضوعاتی شعبوں میں اب تک 740 سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے آن لائن شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں فارچون گلوبل 500 اور مختلف صنعتوں کی سرکردہ کمپنیوں کے 300 سے زائد ادارے شامل ہیں۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories