امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں چل بسیں

فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔

ہیڈن پنیٹیئر اور اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ (MichelleTrachtenberg) نے 2005 کی معروف ڈزنی فلم ’آئس پرنسس‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ گزشتہ سال فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں۔

اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے، ان کے مداح ان کی بے وقت موت پر افسردہ ہیں۔

خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

Top News

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories