مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 کے لیے منتخب کرلی گئی ہیں۔

مصباح 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس پاکستان 2026 کی  تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے شہر منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

مصباح ارشد نے 10 امیدواروں کے فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کیا اور وہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسلام آباد میں بھی رہ چکی ہیں، وہ اس وقت جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد نے 2023 میں حسن کے مقابلوں میں نمایاں شناخت بنائی، وہ مس پاکستان ورلڈ 2023 اور مس اورا پاکستان 2023 کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

Top News

President Xi congratulates Hichilema on re-election as Zambian president

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping on Thursday congratulated...

اردن کے شاہ عبداللہ دوم بیجنگ پہنچ گئے

اردن  کے شاہ عبداللہ دوم دورۂ چین کے اگلے...

شین زو 21 کے خلائی عملے کے لیے اعزازات کا اعلان

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل...

ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

ساتواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم 20 اگست کو بیجنگ...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories