لیڈز: انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے جمعرات کو ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کے سابق عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ برابر کرلیا۔
روٹ نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سرانجام دیا۔انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ روٹ کی 68ویں ٹیسٹ نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرلیا۔
سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی جانب سے 200 ٹیسٹ میچز کھیلے اور اپنے شاندار کیریئر کا اختتام 68 نصف سنچریوں اور 51 سنچریوں کے ساتھ کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 15,921 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
واضح رہے کہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ 14 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔



