”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے کویت سیشن کا انعقاد

کویت سٹی (رپورٹنگ آن لائن) ”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا کویت سیشن، کویت سٹی میں منعقد ہوا۔ اس سیشن کی مشترکہ میزبانی چائنا میڈیا گروپ، کویت میں چینی سفارت خانے اور کویت-چائنا فرینڈشپ کلب نے کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے دنیا کو ایک واضح اور مضبوط پیغام دیا ہے کہ پارٹی اعلیٰ معیارات اور مزید ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنی تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنائے گی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ”سی پی سی کی گورننس“ کے ذریعے ”چین کی گورننس“ کے حصول کے عملی تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگرام تیار کرے گا۔

مکالمے میں چین اور کویت کے تعلیمی، کاروباری اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں سے وابستہ شخصیات اور جامعات کے طلبہ سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے چین کے قومی حکمرانی کے تجربات، چین اور کویت کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی اور عملی تعاون کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

Top News

عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو...

”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے یوراگوئے سیشن کا انعقاد

مونٹی ویڈیو(رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور یوراگوئے...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories