”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے یوراگوئے سیشن کا انعقاد

مونٹی ویڈیو(رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور یوراگوئے میں چینی سفارت خانے کی مشترکہ میزبانی میں ”چین کی گورننس اور عالمی ترقی“ کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا یوراگوئے سیشن دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں منعقد ہوا۔

یوراگوئے کے ناصب صدر کیرولینا کوسے نے تقریب سے خطاب کیا۔ یوراگوئے کے سیاسی، کاروباری اور علمی حلقوں نیز میڈیا کی شخصیات، برازیل، روس اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے یوراگوئے میں سفیروں اور یوراگوئے میں یورپی یونین کے نمائندے نے تقریب میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے دنیا کو ایک واضح اور مضبوط پیغام دیا ہے کہ پارٹی اعلیٰ معیارات اور مزید ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنی تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنائے گی۔

Top News

عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories