دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

سونی رازدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مذہبی تہوار دیوالی پر جلائے جانے والے پٹاخوں کے باعث ہونے والی فضائی آلودگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کم عمر بچوں کے والدین بخوبی جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کس طرح بچوں کی صحت متاثر کر رہی ہے اور بیماریوں کے باعث بچوں کو کتنے دن اسکول سے غیر حاضر رہنا پڑتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر آپ مجھ سے کہیں کہ ایسے حالات میں دیوالی پر ایک بھی پٹاخہ جلانا بالکل ٹھیک ہے تو میں یہی کہوں گی کہ یہ مجھے زندگی کے خلاف، صحت کے خلاف اور ہاں ملک دشمنی کے مترادف لگتا ہے۔

سونی رازدان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ صحت ایک ایسا انتخاب ہے جو ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ دیا مرزا نے بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلائے جانے کے حوالے سے آگاہی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر ممبئی کی شہری انتظامیہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعتراض کے بعد دیا مرزا کی ویڈیو اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ہٹا دی تھی۔

بعد ازاں بمبئی ہائیکورٹ نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ دیا مرزا کی ویڈیو دوبارہ جاری کی جائے۔

Top News

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تین نئے رجحانات

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا...

China and Pakistan are set to make history in space cooperation

Beijing (CGTN): China has confirmed that a Pakistani astronaut...

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں دو طرفہ کھلے پن کے وژن کا مظاہرہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ...

COP31 in Türkiye: Can the world turn climate pledges into action?

Beijing (CGTN): The 31st session of the Conference of...

Local News

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ...

Related Articles

Popular Categories