قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے لیے گھاس والی پچ کو دیکھتے ہوئے ابتدائی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں 7 اسپیشلسٹ بیٹرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کھلانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے جب کہ بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کے حوالے سے مینجمنٹ پرامید ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی دستیابی کا حتمی فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز اور بولرز کی الگ الگ میٹنگ ہوئی، بولرز کو انگلینڈ کے بیٹرز جب کہ بیٹرز کو انگلینڈ کے بولرز کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔



