دو لاکھ دس ہزار سے زائد کینیڈین شہریوں کا امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

کینیڈا کی ایوانِ زیریں  کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اگست  تک دو لاکھ دس ہزار سے زائد کینیڈین شہریوں نے اپنے حقیقی ناموں سے ایک درخواست پر دستخط کیے ہیں جس میں کینیڈا میں امریکی سفیر   پیٹ ہوئکسٹرا  کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں  پیٹ ہوئکسٹرا   پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بارہا ایسے بیانات دیے جو کینیڈا–امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور  جو کینیڈا کے داخلی معاملات میں مداخلت   ہیں ، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دھمکی آمیز بیان کو “معمول” بنا کر پیش کرنا بھی شامل ہے کہ کینیڈا کو امریکہ کی “اکیاونویں  ریاست” بنا لیا جائے۔

درخواست میں کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  امریکی سفیر کو  باضابطہ طور پر “ناپسندیدہ شخص” قرار دے، اور ساتھ ہی ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے جو  کینیڈا کے داخلی معاملات میں امریکہ کی سفارتی دخل اندازی  کی تحقیقات کرے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ درخواست امریکہ کے بارے میں عوامی ناراضگی کا انتہائی واضح اور شدید اشارہ دیتی ہے۔

Top News

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب

14اگست 2026 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اناسیویں   یومِ...

Related Articles

Popular Categories