وانگ ای اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون کی ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے 19 اگست  کو سیول میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون سے ملاقات کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا  دوست ہمسایہ ممالک  ہیں جو پائیدار تعاون کے شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوبی کوریا اپنے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود مختار  انداز میں تمام ممالک کے ساتھ متوازی تعلقات کو فروغ دے گا۔  وانگ ای نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر چین‑جنوبی کوریا اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ چین اس سال اپیک اجلاس کی میزبانی کے موقع کو استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا سمیت تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایشیا‑پیسیفک برادری کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

چو ہیون نے کہا کہ وہ صدر لی جے میونگ کی رواں سال نومبر میں شینزین میں ا پیک کانفرنس میں شرکت اور اگلے سال دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی  پینتیسویں سالگرہ کے موقع  سے  فائدہ اٹھا کر  جنوبی کوریا‑چین اسٹریٹجک تعاون  کی شراکت داری کو مزید بلند سطح تک لے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر چین کے موقف کی  وضاحت کی  اور کہا کہ چین ہمیشہ  امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے،اور  جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے بتدریج امن کی جانب بڑھنے اور بالآخر جزیرہ نما میں دیرپا امن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

Top News

President Xi congratulates Hichilema on re-election as Zambian president

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping on Thursday congratulated...

اردن کے شاہ عبداللہ دوم بیجنگ پہنچ گئے

اردن  کے شاہ عبداللہ دوم دورۂ چین کے اگلے...

شین زو 21 کے خلائی عملے کے لیے اعزازات کا اعلان

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل...

ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

ساتواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم 20 اگست کو بیجنگ...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories