ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور دلجیت کاکنسرٹ خراب کرنیکی دھمکیاں

بھارت: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بگ بی اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے بھی  دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبئی میئر کے دفتر کو حال ہی میں  دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں  امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ پر حملے اور27  نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹ خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

 اس حوالے سے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا’ یہ دھمکی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد انہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق   دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم دونوں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے والی بم کی دھمکیوں کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا  جب  اداکار  ٹائیگرشروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے ۔

 فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے لیکن ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Top News

Iran prepares for possible renewed conflict as Mideast tensions continue

Beijing (CGTN): In an interview published on Thursday, Iran's...

Russia and Ukraine agree to resume peace talks next month amid ongoing strikes

Beijing (CGTN): Russian President Vladimir Putin has agreed to...

Qatar says US-Iran talks continue as Tehran prepares for potential ‘fourth war’

Beijing (CGTN): Diplomatic contacts and exchanges of messages between...

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Local News

پشاورکے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفرکی تاریخ بڑھادی گئی

پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر ...

Related Articles

Popular Categories