گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کر دیے

پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کو منتقل کر دیے ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 ، ذیلی سیکشن ایک کے تحت اختیارات تفویض کر دیے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے اعلامیے کے مطابق ضلعی پولیس افسر کی جانب سے کیس موصول ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد انتظامی تاخیر کم کرنا اور امن و امان سے متعلق بروقت اقدامات یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اختیارات کا استعمال آئین اور قانون کے مطابق کریں اور ان کا کسی صورت غلط استعمال نہ ہو۔ عوام کے امن، تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Top News

Russia and Ukraine agree to resume peace talks next month amid ongoing strikes

Beijing (CGTN): Russian President Vladimir Putin has agreed to...

Qatar says US-Iran talks continue as Tehran prepares for potential ‘fourth war’

Beijing (CGTN): Diplomatic contacts and exchanges of messages between...

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Katie Zacharia out as White House press secretary: US media

BEIJING (CGTN): White House Press Secretary Katie Zacharia was...

Local News

پشاورکے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفرکی تاریخ بڑھادی گئی

پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر ...

Related Articles

Popular Categories