چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور پیرو کی صدر کیکو فوجیموری نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔پیر کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچپن سالوں کے دوران، چین اور پیرو کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی لوگوں کے دلوں میں گہری ہوئی ہے ۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین پیرو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر صدر کیکو فوجیموری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ چین پیرو تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں ۔ کیکو فوجیموری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دوستی، باہمی احترام اور تعاون کا ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ پیرو ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرتا ہے اور چین کے ساتھ سیاسی مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین کے...

چین اور گلوبل ساؤتھ: ایک شناخت، ایک حقیقت اور ایک ذمہ داری

بیجنگ :ایک لکیر نے دنیا کو دو حصوں میں...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories