کمیونسٹ پارٹی آف چائنا میں عہدیداروں کے انتخاب اور تقرری کے بنیادی معیارات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قومی احیاء کی عظیم ذمہ داری نبھانے کے لیے اعلیٰ معیار کے کیڈرز کی ٹیم تیار کرنا، پارٹی سازی سے متعلق شی جن پھنگ کے نظریات کا ایک اہم مرکزی عنصر ہے۔ سی پی سی نے ملک میں جدیدیت کے فروغ اور طویل مدتی ترقی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاداری، پاکیزگی اور ذمہ داری کے تین بنیادی اصولوں کو واضح طور پر کیڈرز کے انتخاب، تربیت، تقرری اور انتظام کے بنیادی معیارات قرار دیا ہے۔

وفاداری سے مراد پختہ نظریاتی یقین اور خالص ابتداء، اور پارٹی و عوام کے بنیادی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دینا ہے۔ پاکیزگی کا مطلب اختیارات کا منصفانہ استعمال، دیانت داری اور صاف شفاف طرزِ عمل ہے، جو چین میں سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے بنیادی شرط سمجھی جاتی ہے۔ ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ عہدیدار محنت اور عملی انداز میں اپنے فرائض انجام دیں، ٹھوس اقدامات کے ذریعے عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کریں اور قومی ترقی کو آگے بڑھائیں۔

سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے پارٹی کے عہدیداروں نے نچلی سطح پر، دیہی احیاء کے محاذوں پر اور ہنگامی و دشوار حالات سمیت مختلف اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اپنی صلاحیتوں کو آزمایا اور نکھارا ہے۔ اس عرصے میں سی پی سی نے ہنرمند افراد کے ذریعے ملک کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل درآمد تیز کیا، ہنرمندوں کی ترقی سے متعلق ادارہ جاتی اور نظامی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھایا اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں کے انسانی و علمی وسائل کو یکجا کیا۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories