چین-سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈیشن کے مذاکرات مکمل

20 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے وفاقی صدر اور  وزیر برائے اقتصادی اموراور   تعلیم و تحقیق  گائے  پارملن نے برن میں چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤسے ملاقات کی اور مشترکہ طور پر چین-سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈیشن  کے مذاکرات  مکمل کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اعلان کیا۔

وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ جنوری 2026 میں صدر شی جن پھنگ نے صدر پارملن کو  تہنیتی پیغام بھیجا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مل کر باہمی فائدہ مند  تعاون کو مسلسل وسعت دینے اور چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ ستمبر 2024 میں چین اور سوئٹزرلینڈ نے آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈیشن پر مذاکرات کا آغاز کیا، اور دونوں کی مشترکہ کوششوں سے پانچ ادوار کی مشاورت کے بعد اپ گریڈیشن مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے۔ دونوں  ممالک نے   اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اشیاء، خدمات، سرمایہ کاری اور قواعد و ضوابط سمیت متعدد شعبوں میں اعلیٰ سطحی دو طرفہ کھلا پن فراہم کریں گے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

چین-سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے پر جولائی 2013 میں دستخط ہوئے  تھے اور  یہ جولائی 2014 میں نافذ العمل ہوا، جو یورپی براعظم کے  کسی ملک کے ساتھ چین کا پہلا آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories