ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے قومی سلامتی دفتر کی شرپسندی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی حمایت

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عوامی جمہوریہ چین کی مرکزی حکومت کے قومی سلامتی دفتر کے ترجمان نے 21 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ دفتر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی عدلیہ کی جانب سے ” ہانگ کانگ کے شہری محب وطن جمہوری تحریک ” کیس میں جرم قبول نہ کرنے والے مدعا علیہان،  لی چوک یان اور زو  ہینگ ٹُنگ کو “ریاستی طاقت ختم کرنے کے لیے دوسروں کو اکسانے” کے جرم میں قصوروار قرار دیے جانے کی قانونی کارروائی کی پُرزور حمایت کرتا ہے۔ فیصلے نے قانون کی حکمرانی کے جذبے کو اجاگر کیا اور ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کے اختیار کا دفاع کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئین میں واضح طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت کی حیثیت مقرر کی گئی ہے۔ لی چوک یان اور زو  ہینگ ٹُنگ سمیت دیگر مدعا علیہان طویل عرصے سے عوامی طور پر “یک جماعتی حکمرانی کے خاتمے” سمیت اپنے نام نہاد “پانچ نکاتی پروگرام” کی تشہیر کرتے رہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت ختم کرنے، آئین میں طے شدہ ملک کے بنیادی نظام کو تبدیل اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔

ایسے اقدامات نے ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی، ملک اور ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا اور قومی آئینی نظام کے لیے خطرہ پیدا کیا۔ یہ اقدامات قومی سلامتی اور سماجی استحکام کو نقصان پہنچانے کا حقیقی خطرہ ہیں، جن کی کسی بھی ملک یا خطے میں اجازت نہیں دی جا سکتی اور ان کی قانونی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories