جاپان میں انٹیلی جنس نظام کا ارتکاز اور نئے عسکری رجحانات پر عالمی تشویش : سی جی ٹی این سروے نتائج

جاپان میں قومی انٹیلی جنس بیورو کے باضابطہ قیام کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے  تحت سی جی ٹی این کی جانب سے کیے گئے ایک عالمی سروے میں بڑی تعداد میں جواب دہندگان نے اسے جاپان کے جنگِ عظیم دوم کے بعد  کے انٹیلی جنس نظام میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا ہے۔سروے کے مطابق 86.5 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جنگِ عظیم دوم کے بعد جاپان کے انٹیلی جنس نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ 83 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ اس سے علاقائی انٹیلی جنس مسابقت میں اضافہ ہوگا اور خطے کے ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کمزور سیکیورٹی اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سروے میں 87.6 فیصد افراد نے رائے ظاہر کی کہ یہ اقدام جنگ کے بعد قائم عالمی نظام کی پابندیوں سے نکلنے اور جاپان کی دوبارہ عسکری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کا ایک اور اظہار ہے۔

اس سروے میں دنیا بھر کے 3028 انٹرنیٹ صارفین نے حصہ لیا۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی رائے عامہ کا ایک بڑا حصہ جاپان کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں کو علاقائی امن و استحکام کے تناظر میں تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories