فلپائن کی جانب سے چین کے جزیرہ ہوانگ یئن میں نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کے قیام پر چینی وزارت خارجہ کا بیان

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠31 جولائی کو، چینی وزارت خارجہ نے فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے پر نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کے قیام کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن کی جانب سے چینی علاقےہوانگ یئن جزیرے   پر  نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کا قیام، چین کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی  ہے اور  یہ اقوام متحدہ کے منشور اور اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین کی  بھی سنگین خلاف ورزی  ہے۔ فلپائن کے اس غیرقانونی اور کالعدم اقدام کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے کبھی قبول نہیں کرے گا ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فلپائن کی علاقائی حدود کو بین الاقوامی معاہدوں کی ایک سیریز کے ذریعے متعین کیا گیا ہے، اورجزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں  شامل  نہیں رہا۔ فلپائن کی جانب سے “بحیرہ جنوبی چین کے  ثالثی کیس” کا یکطرفہ آغاز اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون سمیت بین الاقوامی قوانین اور چین اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ معاہدوں اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نام نہاد ” فیصلہ” غیر قانونی اور کالعدم ہے  اور اس کی پابندی کی  کوئی  حیثیت  نہیں ۔ چین کا مطالبہ ہے کہ فلپائن چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا حقیقی معنوں میں احترام کرے اور ہوانگ یئن جزیرے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے۔ بصورت دیگر چین سختی سے جواب دے گا۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories