مقامی وقت کے مطابق17 اگست کو رائٹرز اور ایپسوس گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرح مقبولیت 33 فیصد تک گر گئی ہے، جو ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران کی کمترین سطح ہے۔
سروے سے ظاہر ہے کہ 64 فیصد امریکی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، جبکہ تقریباً 80 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ “طویل عرصے تک جاری رہے گی”۔
امریکہ بھر میں اس آن لائن سروے میں 1166 بالغ امریکیوں کے جوابات کو شامل کیا گیا ہے ۔



