ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

ساتواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم 20 اگست کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ فورم میں 33 افریقی ممالک کے وزارتی سطح کے مہمانوں نے شرکت کی، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ فورم میں “ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا مشترکہ اعلامیہ” بھی جاری کیا گیا۔

شرکاء نے کہا کہ چین اور افریقہ کے ذرائع ابلاغ چین۔افریقہ عوامی و ثقافتی تبادلوں کے پل اور رابطے کے کردار کو مزید بہتر انداز میں ادا کرتے ہوئے میڈیا میں تبدیلی کے ذریعے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

علاوہ ازیں ، شارٹ ویڈیوز اور مختصر ڈراموں سمیت نیو میڈیا میں تعاون اور ترقی کو فعال طور پر وسعت دی جائے گی، مشترکہ پروڈکشن، باہمی ترجمے اور مشترکہ نشریات کو مضبوط بنایا جائے گا اور معیاری مواد کے ذریعے چین اور افریقہ کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دیا جائے گا۔

شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور گورننس کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے، تکنیکی جدت کے ذریعے چین اور افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے، افرادی اور نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوامی روابط کے ذریعے چین اور افریقہ کے باہمی سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کو گہرا کرنے پر بھی زور دیا۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories