شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے  کا  اجلاس  چین کے صوبہ شانشی کے شہر شی‌آن  میں  21 تاریخ کو   شروع ہوا۔ یہ اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال جون میں مصر اور جولائی میں میکسیکو  میں منعقد کیے جانے والے مکالموں  کے بعد تیسرا   اجلاس  ہے ۔ اس اجلاس کا   مرکزی موضوع مصنوعی ذہانت کے انسانی ترقی، سماجی ڈھانچے اور ثقافتی اقدار پر گہرے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اس اجلاس   میں پیش کیے  جانے والے مختلف خیالات اور تجاویز کو  یکجا کر کے ایک خصوصی رپورٹ  مرتب  کی جائے گی  جو  اقوام متحدہ کی اکیاسیویں جنرل   اسمبلی کے  اجلاس کے دوران  مرحلہ وار نتائج کی صورت میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ہونے والی متعلقہ بحث “مستقبل کے معاہدے ” اور “عالمی ڈیجیٹل معاہدے ” پر  عملدرآمد کو آگے بڑھانے میں  بھی معاون ثابت ہو گی ۔ اس کے علاوہ یہ بحث مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے  آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل اور  مصنوعی ذہانت کی  حکمرانی  سے متعلق  عالمی مکالمے کے لیے حوالہ بھی  فراہم کرے گی۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے...

چاؤ لہ جی کی السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories